سابقہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے لائے جانے کے بعد سے پیاز کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے قیمت میں تاحال کمی نہ آسکی

Truth Media
0

 پاکستان🇵🇰 میں پیاز کی قیمت میں اضافہ 



پیاز کی قیمت | Piyaz Ki Qeemat | Onion Price

سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی حکومت سیاسی عدم اعتماد اور بیرونی مداخلت کے ذریعے گھرانے کے بعد پی ڈی ایم حکومت نے معیشت کا قلمندان اپنے ایک رہنماء مفتاح اسماعیل کو سونپا ۔ مگر معیشت میں منفی رجحان کی وجہ سے اور بعض اندرونی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار جو کے سابقہ وزیر اعظم نواز شریف کے سمدھی ہیں انہیں کرپشن کے کیسز سے باعزت بری کروا کر نئے سرے سے سیاست میں اتارنا تھا اور انہیں کیسز کی وجہ سے وہ لندن میں مفروری کی زندگی گزار رہے تھے اور پاکستانی عدالتوں نے ان کی جائیداد بھی ضبط کرنے کے بعد نیلام کردی تھی ۔

پی ڈی ایم کی حکومت جو کہ پاکستان کی 14 سیاسی جماعتوں کا مجموعہ ہے اس میں سب سے بڑا حصہ پاکستان مسلم لیگ نواز کا تھا جس کی وجہ سے اقتدار اور وزارتوں میں بھی بڑا حصہ ن لیگ نے حاصل کیا انہوں نے عوام کو ماضی کی طرح معیشت چلانے کے لئے اسحاق ڈار کو ایک مسیحا بنا کر پیش کرنا شروع کردیا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا پرچار کیا ۔

جس کے بعد ان کے کیسز بزریعہ نیب ختم کروائے گئے اور سزائیں معاف کروائی گئیں اور پھر پاکستان ائیر فورس کے پرائیویٹ جہاز میں اسحاق ڈار کو لندن سے پاکستان بلوایا گیا ۔

مورخہ 26 ستمبر 2022 کو اسحاق ڈار کی آمد اور اس کے بعد پاکستان کے وزیر خزانہ کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے بعد بہت سی چیزوں کے نرخوں میں بے پناہ اضافہ کیا جن میں پیاز بھی شامل ہے ۔

پیاز جس کے عمومی نرخ فی کلو ۴۰ (40) پاکستانی روپیہ تھے جس سے بڑھ کر 250 روپیہ کلو تک جا پہنچی ، جو کے کئی ماہ تک یہی رہی ۔ اس کے بعد قیمت میں اتار چڑھائو آتا جاتا رہا مگر 100 روپیہ فی کلو سے کم نہ ہوسکی اور نہ ہی معیشت میں بہتری آسکی ۔

مگر حالیہ دنوں میں پاکستان کے متنازع الیکشن 2024 کے بعد جس میں اکثریت حاصل کرنے والی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو بدترین دھاندلی کے بعد ریاست اداروں، فوج، عدلیہ ، پولیس اور سول سروسز کے افسران نے بھونڈے طریقے سے ایوانوں میں جانے سے روکا اور راتوں رات نتائج تبدیل کر کے شکست میں بدل دیا جس کے بعد ایک اور پی ڈی ایم 2.0 (فرضی) سامنے آئی جس۔میں پیپلز پارٹی ، ن لیگ ، ایم کیو ایم اور بی ایل اے شامل ہیں انہوں نے مل کر ایوان میں شہباز شریف کو ووٹ دے کر وزیر اعظم منتخب کروالیا اور پھر عہدوں کی بانٹ کرنے کے بعد پیپلز پارٹی کے آصف زرداری کو صدر پاکستان منتخب کیا ۔

ان سب کے بعد نئی حکومت میں پیاز کی قیمت میں دربارہ اضافہ ہوا اور قیمت 300( ۳۰۰ ) فی کلو تک جا پہنچی ہے جس کا معیار بھی فرجہ سوئم ہے ۔

پیاز کی قیمت میں اضافی کی وجوہات میں بڑی وجہ پیاز کی بڑے پیمانے پر برآمد بھی ہے جو کہ ملکی ضروریات کو نظر انداز کرکے ڈالر حاصل۔کرنے کے لئے ہے اور ایک وجہ دکانداروں کی غیر قانونی اسٹاک بھی ہوسکتی ہے جو انہوں نے مصنوعی بحران پیدا کرکے ناجائز منافع خوری کے لئے کرنا ہوتا ہے ۔

پیاز میں اضافی کی ایک وجہ رمضان المبارک میں اس کی کھپت ( استعمال) بھی ہے جو کے عمومی طور پر پکوڑوں ، سموسوں ، رول ، چاٹ وغیرہ میں ہوتا ہے ہے جو کہ لوگ افطاری میں شوق سے کھاتے ہیں ۔


Post a Comment

0 Comments

FOR PAID Promotion , Comment With Valid Email :

Post a Comment (0)
To Top